Jamia Rahmani Khanqah Munger
فارم داخلہ جامعہ رحمانی برائے جديد طلبہ 1445-46ھـــ
فارم داخلہ جامعہ رحمانی برائے جديد طلبہ 1445-46ھـــ
فارم داخلہ سے متعلق اہم معلومات
فارم داخلہ بھرنے كى آخرى تاريخ: 28 رمضان المبارك - 1445ھــ
جامعہ رحمانى 10 شوال المكرم 1445ھــ كو كھل جائے گا
داخلہ كى كارروائى 11 شوال المكرم 1445ھ سے شروع ہوگى۔
فارم داخلہ صرف ايک مرتبہ بھريں۔
سبمٹ والے بٹن كو دبانے سے آپ كا فارم جامعہ رحمانى ميں جمع ہوجائے گا، فارم جمع ہونے كى اطلاع آپ كو بذريعہ اى ميل ملے گى اس ليے آپ اپنا يا اپنے والد صاحب كا درست اى ميل درج كريں۔
جامعہ رحمانى كے شعبے
- درجات عربى: ازششم اردو تا دورہ حديث
ان درجات ميں بنيادى عصرى تعليم كے ساتھ درس نظامى كے تحت فضيلت تك كى تعليم دى جاتى ہے۔
- درجہ حفظ
اس درجہ ميں بنيادى دينى تعليم كے ساتھ حفظ قرآن مجيد كى تعليم دى جاتى ہے۔ اس شعبہ ميں داخلہ كے ليے بيس پارے سے زيادہ حفظ ضرورى ہے۔
- دار الحكمت
دار الحكمت: يہ جامعہ رحمانى كا ايک اہم شعبہ ہےاس شعبہ کا مقصد بھی ایک اچھا حافظ اورعالم تیار کرنا ہے۔ یہ کل بارہ صفوف (درجات) پر مشتمل ہے جس کے ابتدائی پانچ سالوں میں حفظ قرآن مجید کے ساتھ ساتھ عربی، اردو اور انگريزى زبان لکھنے پڑھنے اور بولنے کی قدرت ہوجاتى ہے، مزيد سائنس اور حساب كى بنيادى تعليم بھى دى جاتی ہے اور اخیر کے سات سال عالمیت کے کورس کے لئے ہیں ، جن ميں عربى زبان و ادب، تفسير، حديث، فقہ، عقائد، سيرت، اردو زبان و ادب ،جغرافيۃ، حساب ، سائنس، انگريزى، اوركمپيوٹر وغيرہ جيسےعلو م وفنون پڑھائے جاتے ہيں نيزاس شعبہ كا خصوصى امتياز يہ ہے كہ اس كى تدريسى زبان عربى ہے، واضح رہے كہ اس شعبہ ميں ہندوستانى اساتذہ كرام كے ساتھ ساتھ جامعہ ازہر مصر سے آئے ہوئے اساتذہ كرام بھى اپنى گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہيں۔
- دار الحكمت حفظ : اس ميں داخلہ كے ليے وہى طلبہ اہل ہوں گے جو كم از كم پانچ پارے زيادہ سے زيادہ بيس پارے تك حفظ كرچكے ہوں۔
- دار الحكمت عالميت: اس ميں داخلہ كے وہى طلبہ اہل ہوں گے جو مكمل
- قرآن كے حافظ ہوں ۔
- نوٹ: گاؤں كے تين ذمہ دار اور با اثر حضرات كا نام مع موبائل نمبر ساتھ لے كر آئيں
- داخلہ كے اميدوار داخلہ كے وقت اپنے گارجين كے ساتھ آئيں اور اپنى ضرريات كا سامان ساتھ لے كر آئيں۔
كتب ممتحنہ برائے داخلہ امتحان شوال المكرم 1445ھ
- برائے مطلوبہ دورہ حديث شريف: ہدايہ اخيرين، مشكوۃ مكمل اور سراجى۔
- برائے مطلوبہ ہفتم عربى : ہدايہ اولين، جلالين شريف اور حسامى۔
- برائے مطلوبہ ششم عربى: شرح وقايہ اول،نور الانوار اور ترجمہ قرآن از پارہ ايك تا پارہ دس۔
- برائے مطلوبہ پنجم عربى: كافيہ، قدورى اوراصول الشاشى۔
- برائے مطلوبہ چہارم عربى: نور الايضاح، ہدايۃ النحو اور مرقات۔
- برائے مطلوبہ سوم عربى : كتاب النحو، كتاب الصرف اور معلم الانشاء۔
- برائے مطلوبہ دوم عربى: نحو مير، ميزان الصرف اور ہندى۔
- برائے مطلوبہ اول عربى: فارسى كى پہلى، ہندى اور اردو تحرير۔
- برائے مطلوبہ درجہ ششم اردو: اردوتحرير، ہندى اور حساب۔
- درجہ حفظ: حفظ بيس پارے سے اوپر اور اردو تحرير
- حفظ دار الحكمت: حفظ كم از كم پانچ اور زيادہ سے زيادہ بيس پارے اور اردو تحرير
- التمہيدى الأول:اردوتحرير، ہندى اور حساب
طالب علم كى معلومات
آپ اپنا نام ، ولديت اور تاريخ پيدائش حكومت كے منظورشدہ كاغذات مثلا آدھار كارڈ، پين كارڈ، برتھ سرٹيفكٹ وغيرہ كےمطابق لكھيں
درج ذيل معلومات كو اردو ميں لكھيں
طالب علم يا والدين کا ای میل (انگریزی میں)
پاسپورٹ سائز كى تصوير اپلوڈ كريں
گزشتہ تعلیم
سال گذشتہ جو كتابيں آپ نے پڑھى ہيں ان كے نام درج كريں
جامعہ رحمانی میں مطلوبہ شعبہ اور درجہ
امدادى: خوراكى فيس نہيں ادا كرنى ہوگى۔
غير امدادى: خوراكى فيس ادا كرنى ہوگى۔
فارم پـُر کرنے میں کوئی دشواری ہو تو نیچے دیيے گئے نمبرات پر رابطہ کریں
مولاناعبد العلیم رحمانی ازہری صاحب: 9142603040
مولانا محمد مشاہد حسين ندوى صاحب: 7261898580
مولانا محمد تسليم قاسمى صاحب: 9006522981
مفتى محمد اعجاز رحمانى صاحب: 9304073747
مولانا انظر حسين قاسمى صاحب: 7759913666
Comments
Post a Comment